
گلزار نستعلیق فونٹ
گوگل کی تحریک پر گلزار نستعلیق فونٹ مفت ریلیز کیا گیا ہے. کشیدہ اور متبادل حروف انڈیزائن سافٹویئر میں حاصل کر سکتے ہیں۔
Gulzar is a libre (free of charge, and freely redistributable) font, licensed under the SIL Open Font License, Version 1.1.


Gulzar Nastaliq
زہرا نگاہ کے کلام میں روزمرہ کی زندگی کے جذباتی معاملات ہیں، جنہیں زہرا صنف نازک کی شاعری کہتی ہیں۔ جیسے ملائم گرم سمجھوتے کی چادر، قصیدہ بہار، نیا گھر، علی اور نعمان کے نام، سیاسی واقعات کے تاثرات بھی، وہ وعدہ بھی جو انسانوں کی تقدیروں میں لکھا ہے اور محض تغزل بھی۔ ان منظومات میں نہ جدیدیت کے غیر شاعرانہ جذبات کا کوئی پرتو ہے اور نہ رومانویت کی شاعرانہ آرائش پسندی کا کوئی دخل ہے۔ روایتی نقش و نگار اور آرائشی رنگ و روغن کا سہارا لیے بغیر شعر کہنا زہرا نگاہ کے شعری اسلوب کا خاصا ہے۔ تشبیہ و استعارے سے عاری ایک آدھ بلیغ مصرع جس سے پوری نظم کا سراپا جھلملانے لگے، اس کی سب سے اچھی مثال زہرا کی نظم شام کا پہلا تارا ہے۔ ان کی تخلیقات میں شام کا پہلا تارا ، ورق اور فراق شامل ہیں۔